بھارت

کرناٹک:حجاب پہننے پر بورڈ امتحانات کی سپروائزر معطل

بنگلورو29مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب ضلع بنگلورو میں حجاب پہننے پر امتحانی مرکز کی ایک مسلم سپروائزر کو معطل کردیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نور فاطمہ ضلع کے علاقے راجہ جی نگر میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی نگرانی کے دوران حجاب پہن رکھا تھا جس پر انہیں معطل کردیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب اس تنازعے نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور بھارت بھر میں مسلم طالبات اور خواتین کے حجاب پہننے پر انہیں امتیازی اورانتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button