مقبوضہ جموں و کشمیر

محض ملزم ہونے پر کسی کا گھر گرایا نہیں جاسکتا،بھارتی سپریم کورٹ

سرینگر: بھارتی سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ محض ملزم ہونے پر کسی کا گھر گرایا نہیں جاسکتا اور بغیر ٹرائل کے کسی کو ہرگز مجرم نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے ہند کی ایک عرضداشت پر سماعت کے دوران کہا کہ کوئی بھی حکومت من مانی نہیں کرسکتی اور نہ ہی کسی کی جائیدار زبردستی چھین سکتی ہے ، محض ملزم ہونے پر گھر نہیں گرائے جاسکتے ہیں، غیر قانونی طو رپر کسی کا گر گرایا گیا تو ذمہ دار کون ہوگا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتظامیہ جج نہیں بن سکتی، اگر کسی کا مکان غیر قانونی طور پرگرایا گیا تو اسے معاوضہ دیا جائے، غیر قانونی کارروائی کرنے والے اہلکاروں کو سزا دی جائے۔سپریم کورٹ نے ریاست اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کی طرف سے شروع ہونے والی بلڈوزر کارروائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے گھر کو صرف اس لیے نہیں گرایا جا سکتا کہ اس گھر میں کوئی ملزم رہ رہا ہے، بغیر ٹرائل کے کسی کو مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button