آزاد کشمیر

کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کی جانی چاہیے،بیرسٹر سلطان چوہدری

اسلام آباد:
آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کاناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلاانے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے پر زوردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون سے ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں پاکستان کی پارلیمنٹ سے موثر انداز میں کشمیریوں کی حمایت کی جانی چاہیے تاکہ بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی دبائو بڑھایاجااسکے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے حال ہی میں غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط کشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچایا ہے اور دنیا کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے کیونکہ مودی سرکار غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط کشمیر میں ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہے اور اس نے کشمیری عوام پر ظلم وجبر کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے عالمی برادری پر زور دیا جانا چاہیے ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدردی نے کہاکہ کشمیری عوام طویل عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری یہ جدوجہد جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ ہم پاکستان کی سینٹ اور قومی اسمبلی سمیت دیگر فورمزسے مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی مظالم کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور دنیا کے ہر فورم پرکشمیری عوام کے حق خودارادیت کا مقدمہ بین الاقوامی دنیا کے سامنے پیش کرے گی اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جائیں گی۔رانا محمد قاسم نون نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری رہنمائی اور ہدایات کی روشنی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اورعرفان کیانی بھی موجود تھے۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button