گرفتاریاں
مقبوضہ کشمیر : سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر کشمیری طالبعلم گرفتار
سرینگر:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر ایک کشمیری طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ضلع کولگام کے علاقے تاجی پورہ کے رہائشی طالب علم بٹ نوید العلی کو گرفتار کیاہے جو لیب سائنسز میں ماسٹرز کر رہا ہے۔پولیس ترجمان نے نوجوان پرآزادی پسند تنظیموں کا بیانیہ سوشل میڈیاپر پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ترجمان نے تفتیش کیلئے نوجوان کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ نوجوان کے والدین اور رشتہ داروں کو اسکی سلامتی کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہے ۔