مالیگائوں بم دھماکہ کیس ، بی جے پی لیڈر پرگیہ ٹھاکر کے وارنٹ گرفتار جاری
ممبئی: بھارت مں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے 2008کے مالیگائوں بم دھماکے کے مقدمے میں حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی کی رہنماء اور سابق رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 29ستمبر2008کو مہاراشٹر کے قصبے مالیگائوں میں ایک مسجد کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں کم سے کم 6افراد ہلاک اور سوسے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ دھماکے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں بی جے پی لیڈر پرگیہ ٹھاکر،بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور پانچ دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگائوں دھماکہ کیس کی ملزمہ ہیں۔خصوصی عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر انکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔ خصوصی عدالت کے جج اے کے لاہوتی نے وکیل کے ذریعہ دیے گئے نئے پتے پر مقدمے کی مرکزی ملزمہ پرگیہ ٹھاکرکے خلاف نیا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف ان کی غیر حاضری پر عدالت نے وارنٹ گرفتار ی جاری کئے ہیں ۔رواںسال مارچ میں بھی عدالت نے ملزمہ کی عدم پیشی پر ورانٹ جاری کئے تھے۔