بھارت

مدھیہ پردیش: مسلم نوجوان وحشیانہ تشدد کے بعد قتل

نئی دلی 11اپریل (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم نوجوانوں، شیخ فیروز کو مبینہ طور پر ریاست کے علاقے کھنڈوا کے میں چوری کرنے کے جھوٹے الزام پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔وہ ایک نالے میںبے ہوشی کی حالت میں پایاگیا، اسے علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ فیروز کو چاقوکے متعدد وار کر کے زخمی کیاگیا تھا اور اس کے پورے جسم پر زخم موجود تھے۔فیروز کے رشتہ داروں نے میڈیاکوبتایا کہ کھنڈوا کے سرجون گائوں کی پنچایت کے سابق صدر ، چیٹر پٹیل اور اس کے آدمیوں نے فیروز کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی موت ہوئی ۔فیروز کی والدہ نے کہا ہے کہ جب تک پولیس انے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرتی اسکی آخری رسومات ادانہیں کی جائیں گی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button