سرینگر: انتظامیہ نے میر واعظ کو گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج پھر گھر میں نظر بند کر کے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے سے روک دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ کی سربراہی میں قائم انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا کہ میرواعظ معمول کے مطابق جب جامع مسجد جانے کی تیار ی کررہے تھے تو انتظامیہ کی طرف سے انہیں اطلاع دی گئی کہ وہ گھر میں نظر بند ہےں اور مع مسجد نہیں جاسکتے۔
ا نجمن نے اپنے بیان میںمیر واعظ کو پھر سے اپنی رہائش گاہ( میرواعظ منزل نگین سرینگر) میں نظر بند کرکے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلا جواز قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی دوبارہ سے نظر بندی انتہائی افسوسناک اور دینی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔انجمن اوقات نے کہا کہ انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔