جموں
مقبوضہ کشمیر:پراسرارطورپر کشمیری نوجوان کی لاش برآمد
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں پراسرار طورپر ایک کشمیری نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق30سالہ محمد یعقوب ادھم پور قصبے سے تقریبا 8 کلومیٹر دور موڑ ٹاڈا کے قریب پراسرارطورپر مردہ پایا گیاہے۔سوگوار خاندان کے مطابق یعقوب محنت مزدوری کرتاتھا اورگھر سے صبح کام پر گیاتھا۔ پولیس نے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ادھر ادھم پور کے گائوں بٹل سویا میں ایک شخص کی لاش اسکے گھر کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق53سالہ مہندر سنگھ کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے ۔
دریں اثنا ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں ایک 15 سالہ نوجوان محمد اشفاق بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے ۔