جموں
جموں میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے افسرنے خودکشی کر لی
جموں25جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک سب انسپکٹر نے ضلع جموں میں خودکشی کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف افسر رام دیو سنگھ نے ضلع میں ایک چوکی پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ ایک سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ جب ایک جونیئر رینک کا سپاہی صبح کے وقت رام دیو سنگھ کے کمرے میں پہنچا تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا اور اس کا ذاتی ہتھیار اس کے پاس سے ملا ۔