بھارت
کولکتہ : کچرے کے ڈھیر سے کٹا ہوا انسانی سربرآمد
کولکتہ :بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکتہ کے علاقے ٹولی گنج میں کچرے کے ڈھیر سے ایک کٹا ہوا انسانی سربرآمد ہوا ہے ، جوایک عورت کا سرلگتا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینئر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کچرے کے ڈھیر سے سربرآمد کیا اوراسے مزید تفتیش کیلئے ایم آر بنگورہسپتال بھیجوا دیا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈکو بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور باقی جسم کے اعضا کو تلاش کی جاری ہے۔