بھارت

روح اللہ مہدی کا دورہ سنبھل

پولیس فائرنگ سے جان بحق ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

لکھنو:نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی ریاست اتر پردیشن کے ضلع سنبھل میں پولیس فائرنگ سے جان بحق ہونے والے مسلمانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سنبھل کا دورہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے اپنے دورے کے دوران پرامن مظاہرین پر پولیس فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے یوپی انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ انصاف کو یقینی بنانے اور فائرنگ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو جوا ب دہ ٹھہرانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ مہدی نے کہا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی ضرور ت ہے ۔
یاد رہے کہ پولیس نے 24نومبر کو شاہی جامع مسجد کے سروے کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں پانچ مسلمان جانبحق ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button