مقبوضہ جموں و کشمیر

ممتاز مجاہدکمانڈرعبدالخالق گنائی کو زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے ممتاز مجاہد کمانڈر عبدالخالق گنائی المعروف جمال افغانی کوان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمال افغانی کو بھارتی فوجیوں نے دسمبر 1993میں دوران حراست شہید کیا تھا۔ محمد فاروق رحمانی نے عبدالخالق گنائی کی غیر متزلزل لگن کو یاد کرتے ہوئے1970اور 1990کی دہائیوں میں تحریک آزادی میں ان کے نمایاں کردار کو اجاگر کیا اور انہیںجموں وکشمیرپر بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت میں ایک سرکردہ شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے گنائی کی مقصد سے وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک مخلص رہنما اور مجاہدآزادی قرار دیا جن کی قربانیاں کشمیری عوام کی مزاحمت کی علامت ہیں۔فاروق رحمانی نے کہا کہ گنائی اور دیگر آزادی پسندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے یقین ظاہرکیاکہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کامیاب ہوکر رہے گی۔ حریت رہنما نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حق خود ارادیت کے اصول اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button