بھارت

بھارت میں نظام انصاف مضبوط ہوتا تو مودی اور یوگی دونوں جیل میں ہوتے،شنکر اچاریہ سوامی سرسوتی

نئی دلی:
گووردھن مٹھ پوری کے شنکرآچاریہ سوامی نشچلانند سرسوتی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بھارت میں نظام انصاف مضبوط اور غیرجانبدار ہوتا تووزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دونوں جیل میں ہوتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شری مہاکلیشور مندر مینجمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام دھرم سبھا میں شرکت کے بعد اجین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شنکراچاریہ نے ملک کی قیادت کے احتساب پر اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ ایک دہشت گرد کو شنکراچاریہ(مذہبی لیڈر) مقرر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کا اس سے بڑا جرم کیا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں انصاف کا نظام مضبوط اور غیر جانبدار ہوتا تو ان دونوں کو سنگین قانونی نتائج اور ممکنہ طور پر قید کا سامنا کرنا پڑتا ۔انہوں نے سوال کیاکہ کیاکسی کو شنکر اچاریہ مقررکرنا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا فرض ہے؟ ہندوستان میں ایسا کوئی عدالتی نظام موجود نہیں ہے جو انہیں اس کے لیے سزا دے سکے۔بھارت میں گورننس، انصاف اور احتساب کے ابتر نظام کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ سیاسی قیادت اخلاقی اور عدالتی اصولوں کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے ۔شنکراچاریہ نے بھارت میں ایک مضبوط اور آزاد عدلیہ کی ضرورت پر زور دیا جو سیاسی یا اقتصادی طاقت کے مراکز کے اثر و رسوخ کے بغیر کام کرے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی طرف سے طاقتور سیاسی شخصیات کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی سے عوام کاعدلیہ پر اعتماد مجروح ہورہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button