کرناٹک :راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں ضمانت مل گئی
بنگلورو:کرناٹک کی ایک خصوصی عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو آج ضمانت دے دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی کرناٹک شاخ نے راہول گاندھی کے علاوہ کرناٹک کے موجودہ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت متعدد کانگریس رہنماو¿ں کے خلاف 2023 کے اسمبلی انتخابات سے قبل مقامی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات پر درج کیا گیا تھا جن میں بی جے پی کی بدعنوانیوں کا پول کھول دیا گیا تھا۔
راہول گاندھی بنگلورو کی خصوصی عدالت کی ہدایت کے مطابق مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے جس نے پہلے یکم جون کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو اسی معاملے میں ضمانت دی تھی۔
کانگریس پارٹی نے گزشتہ برس کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کی بدعنوانیوں کو خو ب اچھالا تھا ۔ انتخابات میں کانگریس کو زبردست جیت ملی تھی ۔