مقبوضہ جموں و کشمیر

حسنین مسعودی کا کشمیری شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کا مطالبہ


نئی دلی07 دسمبر (کے ایم ایس)
نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن حسنین مسعودی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقوں حیدر پورہ، رام باغ، لاوے پورہ، واچھی، شوپیاں اور اسلام آباد میں کشمیری شہریوں کے قتل کے واقعات کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حسنین مسعودی نے نئی دلی میں میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت سے سوال کیاکہ کیا قبائلی عوام کو ترقی کے عمل میٰں شامل کرنے کیلئے جموں و کشمیر میں قبائلی مشاورتی کونسلیں قائم کی گئی ہیں ۔انہوں نے بھارتی حکومت کے 5اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ناگالینڈ کے قتل عام کے متاثرین کے ساتھ بھی ہمدردی رکھتے ہیں۔حسنین مسعودی نے کہاکہ ناگالینڈ قتل عام کے متاثرین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ جموں و کشمیر کے عوام ان کے دکھ اوردرد کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اسی درد سے گزر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button