جموں

کٹھوعہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اس کے تین سالہ پوتے سمیت چھ افراد ہلاک اورچاردیگر ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے چار افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے رات ڈھائے بجے کے قریب گھر میں آگ لگتی دیکھی اور اس کے مکینوں کو بچانے کے لیے جمع ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر دھوئیں سے بھرا ہوا تھا جس سے مکین دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ متاثرین کو کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں کی شناخت 81سالہ سابق ڈپٹی ایس پی اوتار کرشن رینا، ان کی بیٹی 25سالہ برکھا رینا ،بیٹاتین سالہ تکش ،17 سالہ گنگا بھگت، 15سالہ دنیش بھگت اور 6سالہ ایڈوک کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ زخمی اور زیر علاج افراد میں اوتار کرشن رینا کی بیوی61سالہ سوارنا، 40سالہ نیتو دیوی ،15سالہ ارون کمار اور ایک69سالہ خاتون شامل ہیں۔اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر عطری نے کہاکہ دس لوگوں کو اسپتال لایا گیا تھا۔ چھ ہلاک ہوئے اور چار دیگر زیر علاج ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button