APHC-AJK

اسلام آباد :حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید ملک اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 65سالہ رہنما طویل عرصے سے علیل تھے اوربرما ٹائون اسلام آباد میں ان کا انتقال ہوا۔وہ پاکستان میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نمائندے تھے ۔ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے بے مثال جدوجہدکی اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاں رہے ۔ان کی نماز جنازہ آج شب برما ٹان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر رہنمائوں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سیدفیض نقشبندی، میر طاہر مسعود، محمد یوسف نسیم، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، شمیم شال، مشتاق بٹ، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، الطاف وانی، زاہد اشرف، ثنا اللہ ڈار، عبدالمجید، الطاف احمد بٹ اور دیگر نے اپنے بیانات میں عبدالمجید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اورسوگوار اخاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button