محاصرے اور تلاشی
بھارتی فورسز نے کشتواڑ، راجوری اضلاع میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ اور راجوری اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ویلیج ڈیفنس گارڑز اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کشتواڑ کے علاقے کنٹواڑہ میں مشکوک نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ کے مختلف دیہات میں بھی تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔