محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں


سرینگر 31 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
فوجیوں نے حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے سری نگر، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، جموں اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میںتلاشی آپریشن شروع کیا۔
دریں اثناضلع شوپیاں کے علاقے سوگن میں دو طالب علم حنان احمد اور شاکر احمد گھر سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔لاپتہ طالب علموں کے اہلخانہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ دونوں 29 مارچ سے لاپتہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button