محاصرے اور تلاشی
سرینگر:” ایس آئی اے “نے کئی مقامات پر چھاپے مارے،کپواڑہ سے ایک شخص گرفتار
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے )نے آج سری نگر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیموں نے پیراملٹری اہلکاروںکے ہمراہ ضلع سری نگر میں کم از کم 18 مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے راولپورہ، رام باغ، چھا نپورہ اور سرینگر کے دیگر علاقوں میں مارے گئے۔ ایس آئی اے کی ٹیموں اور پیراملٹری اہلکاروں نے مختلف مقامات کی تلاشی لی جن میںوِن پلیسمنٹ،مدیحہ پلیسمنٹ،خدمت پلیسمنٹ،سپرمین پلیسمنٹ شامل ہیں۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لال پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران رفیق احمد نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ فوجیوں نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے اسے عسکریت پسند قرار دیا۔