محاصرے اور تلاشی
ٓراجوری©: بھارتی فوجیوں کیطرف سے تلاشی آپریشن جاری
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموں خطے کے ضلع راجوری میںبڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اتوار کو ضلع راجوری کے علاقے کالا کوٹ کے مختلف دیہاتوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جسکا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
گزشتہ روز ضلع کے علاقے بیج مال دھرمشال میں آپریشن کے دوران ایک حملے میں بھارتی فوج کے دو کیپٹن، دو فوجی ہلاک جبکہ ایک میجر سمیت تین فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔