مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں ، قائد اعظم کو خراج عقیدت

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے بانی پاکستان قاعد اعظم محمد علی جناحؒ کو آج انکے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں پوسٹروں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے کہا گیا کہ مرحوم قائد ایک انتہائی دور اندیش رہنما تھے جن کی عظیم قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں اپنے لیے ایک الگ وطن کے حصول میں کامیا ب ہو ئے۔ پوسٹروں میں لکھا ہے” کشمیریوں کی تحریک دراصل پاکستان کے تکمیل کی تحریک ہے، کشمیری عوام کو قائد اعظم محمد علی جناح اور انکی قیادت میں معرض وجود میں آنے والی مملکت خداد اد کیساتھ بے انتہا محبت و لگاﺅ ہے او وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اسی وقت مکمل ہوگا جب پورا جموںوکشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہو کر اسکا حصہ بنے گا“۔پوسٹروں میں مزید لکھا ہے کہ اس وقت بھارت میں مسلمانوں کی جو حالت زار ہے اور مودی حکومت کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگنے پر جس بے دردی سے تختہ مشق بنا رہی ہے اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایک الگ وطن کاقائد اعظم کا مطالبہ برحق اور درست تھا۔
پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں فیس بک ، وٹس ایپ اور ٹویٹر وغیرہ پر بھی چسپاں کیے گئے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button