بھارت

نئی دلی: بنگلہ دیشی تاریکن وطن کے بچوں کے اسکول میں داخلے پر پابندی عائد

نئی دلی:
بھارت میں نئی دلی کی حکومت نے بنگلہ دیشی تارکین وطن کے بچوں کو سرکاری اور نجی اسکولوں میں داخلوں پرپابندی عائد کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبا کی شہریت کے بارے میں کسی بھی شبہ کی اطلاع پولیس یا متعلقہ حکام کو دیں۔نئی دلی کی وزیر اعلیٰ آتشی سنگھ نے کہاہے کہ دلی کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بنگلہ دیشی تارکین وطن کے بچوں کے اسکولوں میں داخلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔دلی حکومت کے اس حکمنامے کی انسانی حقوق کے کارکنوں اور قانونی ماہرین نے شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بنیادی حقوق کی صریحاخلاف ورزی ہے، خاص طور پر جب کہ بھارت کے آئین میں تعلیم کے حق کی ضمانت دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کے وکیل ظفر اللہ خان نے اس حکم نامے کو "انسانی مسئلہ” قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بچوں کے حقوق ان کے والدین کی قانونی حیثیت پر منحصر نہیں ہونے چاہیں۔ماہر تعلیم اسد رضا نے تصدیقی عمل کے ممکنہ غلط استعمال کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button