مقبوضہ جموں و کشمیر

لاہور :اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر بارے قراردادوں کے موضوع پر سیمینار

لاہور:جموں وکشمیرلبریشن سیل لا ء فیئرونگ اورپنجاب یونیورسٹی کے شعبہ کشمیریات کے تعاون سے اورینٹل کالج اولڈ کیمپس لاہور میں کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں، رکاوٹیں اور آئندہ کا لائحہ عمل”کے عنوان سے سیمینار کی مہمان خصوصی آزاد کشمیر کی وزیر محترمہ امتیازنسیم تھیں۔ سیمینارمیں مختلف سیاسی،سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندگان، لاہور میں مقیم کشمیری کمیونٹی، سول سوسائٹی، وکلا اورطلبہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ سیمینار سے ڈین فیکلٹی آف اورینٹل کالجڈاکٹرمحمدکامران ، سیکرٹری جموں وکشمیرلبریشن سیل مرزا وجاہت رشید بیگ، چیئرمین شعبہ کشمیریات پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خواجہ زاہدعزیز،ڈائریکٹرکشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرراجہ سجاد خان،پروفیسرشعبہ کشمیریات ڈاکٹرسرداراصغر اقبال اوردیگر مقررین نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں محترمہ امتیا زنسیم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کے شاندار اور روشن مستقبل کے لیے بے حد ضروری ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جو اس وقت دشمن کے قبضے میں ہے۔کشمیر کی آزادی تک معاشی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ جامعات کو چاہیے کہ وہ کشمیرچیئرقائم کرتے ہوئے طلبا کو مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کے مختلف پہلوئوں پر ریسرچ اور تحقیقی بنیادوں پر بھارتی پروپیگنڈے اور بیانیے کا توڑ کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بتایا جانا چاہیے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ کیوں ہے اور یہ کہ بھارت نے کن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی عوامل کی بنیاد پر کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹرکامران، مرزاوجاہت رشید، ڈاکٹرراجہ سجاد خان اوردیگر مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تین بڑی جوہری طاقتوں کے درمیان ایک تنازعہ ہے جسے صرف استصواب رائے کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نوجوان نسل، طلبا وطالبات کو ریاست جموں وکشمیرکی پاکستان کے لیے دفاعی و جغرافیائی اہمیت وحیثیت کے بارے میں آگاہ کیاجانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button