آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کی مودی کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مذمت

مظفرآباد:  آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں معصوم کشمیریوں کاقاتل قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78سال کے ظلم و جبر کے باوجود بھارت کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی گہری محبت اور وفاداری ان کی شناخت اور جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبا ڈالے۔وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑیں،مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق آزادی دلانے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی حاصل کریں گے اور ایک مکمل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button