محاصرے اور تلاشی

جموں خطے کے مختلف اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اورپولیس نے جموں خطے کے راجوری، پونچھ، ریاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ، کٹھوعہ، ادھمپور، رام بن اور جموں کے اضلاع میں دو درجن سے زائدمقامات پر آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، خاص طورپرخطے کے بالائی اورجنگل کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔تلاشی کی ان کارروائیوں کے دوران عام لوگوں خاص طورپر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اورانہیں بلاجواز گرفتارکیاجارہا ہے۔سب سے زیادہ کارروائیاں وادی چناب کے اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن میں کی جارہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button