محاصرے اور تلاشی
سانبہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع سانبہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے گھگوال کے علاقے کا محاصرہ کیا اورگھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ فوجیوں نے علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔







