مقبوضہ جموں و کشمیر

رمضان المبارک کے دوران تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کو رہا کیاجائے ، آغا حسن الموسوی

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید ہزاروں کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا حسن الموسوی نے بڈگام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے اجتماعی ضمیر کا احساس کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران جذبہ خیر سگالی کے طور پر تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کو غیر مشروط طور پر رہا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button