جنیوا

جنیوا : جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جنیوا:جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیری وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز(کے آئی آئی آر) الطاف حسین وانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے آئی آئی ار سردار امجد یوسف، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، زید ہاشمی، آصف جرال، شگفتہ اشرف اور دیگر نے شرکت کی ۔
مقررین نے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پرروشنی ڈالٹے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے ہزاروں کشمیریوں کو اپنے گھروں سے ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں قید کر رکھا ہے جن میںکئی خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بھارت بلا جواز گرفتاریوں اور” یو اے پی اے اور پی ایس اے“ جیسے کالے قوانین کو جبر کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالنا چاہیے۔
مقررین نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسکا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button