ہلاکتیں
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید
سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کٹھوعہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں راجباغ کے علاقے گھٹی جوتھانہ کے گائوں جاکھول میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔علاقے میں بھارتی فوج راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سکیورٹی فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار اتوار کے روز سے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں عسکریت پسند قراردیکر قتل کیا ۔





