مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ : آتشزدگی کے پراسرار واقعے میں مسجد اور گھر تباہ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی کے ایک پراسرار واقعے میں ایک مسجد اور رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے بٹ پورہ ہائی ہامہ میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔





