مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :میرواعظ نے”ایم ایم یو“ کے اجلاس پر پابندی کو غیر منصفانہ ، غیر جمہوری قرار دیا

مقبوضہ جموں وکشمیر کی مساجد میں وقف ایکٹ کے خلاف کل قرارداد پیش کی جائے گی

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے بارے میں مجلس کے ایک اہم اجلاس پر پابندی کے قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے نئی دہلی کے غیر جمہوری اقدام پر ” ایکس “پر اپنے ردعمل میں کہا” مسلم مذہبی رہنماﺅں کوکمیونٹی کے لیے سنگین تشویش کے معاملات پر غور وخوض سے روکنا انتہائی افسوسناک اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ایم ایم یو نے انتظامیہ کی قدغنوں کے باوجود فیصلہ کیا ہے کہ متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے کل جمعہ کو مقبوضہ علاقے کی مساجد میں ایک قرارداد عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔
میرواعظ نے کہا کہ وہ ایکٹ کے بارے میںآل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے لائے جانے والے متنازعہ وقف ترمیمی قانون پر غور و خوض کیلئے گزشتہ روز ایم ایم یو کا ایک اہم اجلاس سرینگر میں ہونا تھا تاہم انتظامیہ نے مجلس کو اجلاس کے انعقاد سے روک دیا۔انتظامیہ نے مجلس کے سربراہ میر واعظ فاروق اور رکن آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button