پاکستان

جدہ: پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام یوم تشکر، تکبیر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جدہ: پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں یوم تشکر اور یوم تکبیر کے سلسلے میں آج(اتوار) ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قوم کے غیر متزلزل عزم اور افواج پاکستان کے غیر متزلزل حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب پاکستان انٹرنیشنل سکول الرحاب جدہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے تقریب سے خطاب میں آپریشن ب±نیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی شاندار پیشہ وارانہ مہارت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے پاکستان کے امن اور اتحاد کے عزم کے ساتھ ساتھ ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کی حمایت کرے۔تقریب میں سعودی نڑاد پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان انٹرنیشنل سکولوں کے طلباءکی جانب سے زبردست تقاریر اور دلکش ٹیبلوز پیش کیے گئے۔

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پوری نے قوم کے عزم اور پاک افواج اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کا اختتام پاکستانی شہداءکے درجات کی بلندی اور پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا سے ہوا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button