پاکستان

”یومِ دفاع “بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں ”یومِ دفاع “بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپو ں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئروائس مارشل شہریار خان تھے، پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہر یار خان بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے اور فاتح خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کیے اور لکھا کہ پاک فضائیہ نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی
صدر اور وزیراعظم نے 6 ستمبر کو قومی تاریخ کا حوصلہ افزا باب قرار دیتے ہوئے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ یوم دفاع پر قوم بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے، اس سال چھ ستمبر معرکہ حق کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1965 کی طرح ایک بار پھر افواج پاکستان نے بے مثال جرات اور جانفشانی کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر ثابت کر دیا کہ مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر گھڑی تیار ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 6ستمبرکو قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اورعزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 60 سال قبل پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی پاکستان کی مسلح افواج اور عوام بیرونی جارحیت کے خلاف آہنی دیوار کی طرح ایک ساتھ کھڑے رہے، مسلح افواج نے دشمن کے تکبر کو قوت سے کچلتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری،اتحاد اور عزم کا دن ہے، 1965 کا وہ ناقابل تسخیرجذبہ آج بھی زندہ ہے، حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تذویراتی وڑن نے دشمن کا تکبر مٹا کر نئی تاریخ رقم کی،
انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیرتسلط کشمیر کے مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ نہتے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت کے ساتھ کھڑے ہو کر کھلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج نے اس دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جو ہتھیاروں اور تعداد میں ہم سے کہیں زیادہ تھا۔ ہمارے نڈر ہیروز کی جرات آج بھی آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہے۔ آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے ثابت قدم اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے، افواج پاکستان ہمیشہ بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں۔اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پریوم دفاع کی پ±ر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں پاک بحریہ کے افسران اور شہدا کے خاندانوں نے شرکت کی، سربراہ پاک بحریہ نے شہدا کی فیملیز اور بچوں کو بھی پھول پیش کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button