مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فورسز کی گاڑی نے ذہنی طور پرمعذور شخص کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا

سرینگر 21 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑی نے آج ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں ذہنی طور پر معذورایک شخص کو جان بوجھ کر ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی گاڑی نے سوپورکے علاقے امرگڑھ بائی پاس پرذہنی طور پر معذورایک شخص کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جس کی شناخت 50 سالہ عبدالمجید نجار کے نام سے ہوئی ہے۔ایک پولیس افسرنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی شخص اس وقت سب ڈویژنل اسپتال سوپور میں داخل ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button