مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جون میں 5کشمیریوں کو شہید کیا

 

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 5کشمیریوں کو شہید کیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے2کشمیریوں کو جعلی مقابلوںمیں شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں،راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزروپولیس فورس ، اسپیشل آپریشن گروپ اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر ، این آئی اے اور ایس آئی اے جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نے 45کشمیریوںکو گرفتار کیاجن میں بیشتر سیاسی کارکن اورنوجوان شامل تھے ۔ ان میں سے کئی نظربندوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے تاکہ اختلاف رائے کوخاموش اور سیاسی نظربندی کو طول دیا جاسکے ۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور این آئی اے کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی 214کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیاگیا۔اس عرصے کے دوران بھارتی قابض انتظامیہ نے چار کشمیری سرکاری ملازمین کو انکی ملازمتوں سے جبری طورپر برطرف کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کے گھر وںاور زمینوں سمیت 19 جائیدادوں کو ضبط کرلیا ۔ یہ غیر قانونی ضبطگیاں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے اور ان کے سیاسی موقف اور آزادی کی خواہشات کو دبانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عیدالاضحی کے موقع پر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ کومقفل اور میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند رکھا اور انہیں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button