بھارت: ہندو تواغنڈوں کا گائے چوری کے الزام میں دلت نوجوان پر بہیمانہ تشدد
ممبئی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں ہندو توا غنڈوں نے گائے چوری کے الزام میں ایک دلت نوجوان کو بہیمانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بلڈھانہ کے شہر کھام گاﺅں میں 23جولائی کو پیش آیا۔ دلت نوجوان روہن پٹھانکر کو ہندو تواغنڈوں روہیت پگاریا، گنوگجریوال اور پرشانت سنکلے نے صرف مارپیٹا بلکہ اسے برہنہ کر کے اسکا مذہب جاننے کی کوشش کی۔
واقعے نے علاقے میں سخت غم و غصے کو جنم دیا ہے ۔ غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے باوجود پولیس نے تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا ۔ واقعے کا مرکزی ملزم روہیت پگاریا علاقے میں مذہبی منافرت پھیلانے کے حوالے سے مشہور ہے ۔
ونجت بہوجن اکھاڑی نامی تنظیم نے واقعے کو معاشرتی ہم آہنگی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کل 28جولائی بروز پیر علاقے میں ہڑتال کی کال دی ہے تاکہ اس غیر انسانی سلوک کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی جاسکے۔KMS-10/M








