بھارت

سابق بھارتی وزیر اعظم کے پوتے پرجوال ریوانا کوملازمہ سے زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا

مودی حکومت کی اتحادی جماعت کے لیڈر پر 400سے زائد خواتین کی عصمت دری کا ا لزام

نئی دلی:
بھارتی ریاست کرناٹک کی ایک عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ پرجوال ریوانا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 34سالہ پرجوال ریوانا سابق بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں اور ان کا تعلق مودی حکومت کی اتحادی جنتا دل(سیکولر)جماعت سے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرجوال ریوانا کی سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان پر 400سے زائد خواتین کی عصمت دری کا الزام لگایاگیاتھا۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیاتھا، تاہم عدالت نے انہیں مجرم قراردیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اتنے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو اس نوعیت کے جرم میں سزا دینا ایک نایاب مثال ہے۔2024میں ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ریوانا سفارتی پاسپورٹ پر جرمنی فرار ہوگئے تھے، مگر وطن واپسی پراسے گرفتار کر لیاگیاتھا۔ پرجوال کے دفتر نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیوز جعلی ہیں۔پرجوال ریوانا کواب بھی دو مزید زیادتی کے کیسز اور ایک جنسی ہراسانی کے مقدمے کا سامنا ہے ، جن میں وہ خود کو بے قصور قرار دیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button