بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی سے ٹکرانے سے 6افراد کی ہلاکت کا خدشہ

بلاس پور:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں مسافر ٹرین کے مال گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ المناک حادثہ بلاس پور کٹنی سیکشن پر لال کھڈن کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافرٹرین سگنل عبور کر کے مال بردار ٹرین کے عقب سے ٹکرا گئی۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثے کی وجہ انسانی غلطی ہوسکتی ہے۔ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے اور فی الحال بحالی کا کام جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button