بھارت کی ”ایس سی او“ پلیٹ فارم کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش
مودی حکومت کو دہشت گردی کا راگ الاپنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے
اسلام آباد:دنیا میں اس وقت سفارتی تنہائی و رسوائی کا شکار بھارت شنگہائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے پلیٹ فارم کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش رہا ہے۔ وہ ایس سی او کو اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنانا چاہتا ہے مگر یہاں بھی اسے ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑ رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق” ایس سی او“ کا اصل مقصد اور دائر کارخطے میں امن، ترقی اور باہمی تعاون کا فروغ ہے ، یہ ہرگز کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں ہے جہاں بیٹھ کر کوئی ملک کسی دوسرے ملک کیخلاف الزام تراشی یا پروپیگنڈہ کرتا پھرے یا پھر اسے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرے۔
بھارت خاص طور پر مودی حکومت کا وطیرہ رہا ہے کہ و ہ اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے عالمی یا علاقائی فورمز کااستعمال کر رہی ہے اور ایس سی او اجلاس میں بھی اسکا یہ رویہ سب پر عیاں ہے۔ بھارت اپنے بھونڈے طرز عمل اور غیر مناسب رویہ سے فورم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، مگر دیگر رکن ممالک کو اسکے مذموم عزائم اور موقع پرستی کا بخوبی ادارک ہے لہذا بھارتی پروپیگنڈے میں آنے کے بجائے انکی ساری توجہ کانفرنس کے اصل ایجنڈے پر توجہ مرکوز ہے۔
پاکستان کا ہمیشہ سے یہ واضح موقف رہا ہے کہ غربت، انتہا پسندی اور معاشی پسماندگی خطے کے بڑے چیلنج ہیں جنہیں صرف مشترکہ تعاون اور باہمی اعتماد سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی گودی میڈیا کی گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم دراصل مودی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی کا واویلا محض ایک تماشہ ہے ۔ یہ معاملہ پہلے ہی ایس سی او کے ایجنڈے میں شامل ہے۔مودی حکومت اور اسکے گودی میڈیا کو دہشت گردی پر بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، کیونکہ بھارت خود دہشت گردی کا منبع ہے، اسکی دہشت گردی پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے ، وہ گزشتہ 78برس سے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوںکو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے، وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے یہاں بڑے پیمانے پرپر دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ کلوبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اسکے ہرشربا انکشاف بھارتی دہشت گردی کا ایک بڑا ثبوت ہیں۔ کینیڈا میں خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور امریکہ میں سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش بھارت کی عالمی دہشت گردی کی واضح مثالیں ہیں۔دہشت گردی کی ان بزدلانہ کارروائیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر پر سخت رسوا کر دیاہے۔
ایس سی او کامستقبل ترقی، شراکت داری اور اعتماد سازی میں ہے، پاکستان اس حوالے سے ہمیشہ ایک تعمیری، پرامن اور تعاون پر مبنی کردار ادا کرتا ہے ۔اس کے برعکس بھارت ٹکراو¿ اور نفرت کی روش پر مسلسل عمل پیرا ہے پر جو نہ صرف ایس سی او بلکہ پورے خطے کے لیے انتہائی ضرررساں ہے۔





