پاکستان

بھارت کی من گھڑت پہلگام فنڈنگ کہانی کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا، ایف اے ٹی ایف پر دباو ڈالنا ہے

اسلام آباد: سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کے خلاف پابندیوں کے لیے لابی کرنے کے لیے نام نہاد مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف) کی مبینہ ”غیر ملکی فنڈنگ“کے بارے میں ایک بے بنیاد کہانی گھڑ لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے یہ پروپیگنڈا چلایا ہے کہ سوشل میڈیا کی سرگرمیاں اور مالی لین دین مبینہ طور پر پاکستان، ملائیشیا اور خلیجی ممالک کو پہلگام حملے سے جوڑتا ہے۔
تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نام نہاد پروپیگنڈے کا وقت نئی دہلی کے سیاسی ایجنڈے کو واضح طور پر بے نقاب کرتا ہے۔ بھارتی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ بھارت کے پاس جھوٹابیانیہ بنانے کی ایک شرمناک تاریخ ہے، چاہے وہ 2019 میں پلوامہ ہو یا اس سے پہلے کی گئی کارروائیاں، پاکستان کو دہشت گردی کے اسپانسر کے طور پر پیش کے لیے وہ بے بنیاد کہانیاں گڑھتا آیا ہے اور ٹی آر ایف فنڈنگ کی تازہ ترین کہانی ایف اے ٹی ایف پر دباو¿ بڑھانے اور اسلام آباد کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔
مبصرین نے زور دیا کہ یہ بھارت ہی ہے جو پاکستان کے اندر ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر بار بار حملے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی مظلوم بننے کا ڈرامہ کر رہا ہے جبکہ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کو ہوا دینے والے بھارتی نٹیلی جنس نیٹ ورکس کے شواہد مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ” این آئی اے“ جیسے بدنام زمانہ اداروں کو ہتھیار بنا کر بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی تیز کر رہا ہے ۔کہانیاں گڑھنا اس کا پرانا وطیرہ ہے لیکن اس مذموم طرز عمل سے اسے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button