مقبوضہ جموں و کشمیر

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے سے بھارت کی مشکلات میں مزیداضافہ

اسلام آباد:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ طے ہونے کے بعد بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ جبکہ پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی ماہر امورِ خارجہ مائیکل کوگل مین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اس پیشرفت کو پاکستان کے لیے انتہائی اہم قراردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کواب 3 بڑی طاقتوںچین، ترکیہ اور سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے بعد ایک مضبوط سفارتی و دفاعی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے ۔کوگل مین نے مزید کہا کہ سعودی عرب جیسے قریبی اتحادی کی شمولیت سے پاکستان کی خطے میں تزویراتی اہمیت کو مزید بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اب پاکستان پردوبارہ حملے کرنے سے قبل سوچنے پر مجبور ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا ہے۔معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیاجائے گا۔ اس اہم تزویراتی دفاعی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سلامتی اوردفاعی تعاون کو مزید بڑھانا اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا ہے۔معاہدے میں فوجی شراکت، دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور ممکنہ دشمنوں کے خلاف مشترکہ ردعمل جیسے نکات بھی شامل ہیں۔پاکستان نے اس معاہدے کو دیرینہ دفاعی شراکت داری کی توسیع قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کسی خاص واقعے کا فوری ردعمل نہیں بلکہ ایک پالیسی فریم ورک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button