بھارت

بھارت کو شدید سفارتی دبائو کا سامنا ہے ، سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری

اسلام آباد:
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کو شدید سفارتی دبائو کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اعزاز چوہدری نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت حالیہ تنازعے کے دوران جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کے لیے اپنے موقف کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ اسرائیل کو سب سے زیادہ حمایت امریکا فراہم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ امن اور سکیورٹی کے معاملات میں موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے اس ادارے سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جا سکتیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button