بھارت
بھارت: مسجد کے لائوڈ اسپیکر سے افطاری کے اعلان پر تنازعہ، امام سمیت 9 مسلمان گرفتار
نئی دلی:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شہر رام پور میں مسجد کے لائوڈ اسپیکر سے افطاری کا اعلان کرنے پر امام مسجد سمیت 9 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رام پور میں مسجد کے لائوڈ اسپیکر کے ذریعے افطاری کے اعلان کے بعد دیگر مذاہب کے لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع میں تھانہ ٹانڈہ کی سید نگر چوکی کے گائوں مانک پور بجاڑیہ میں ایک چھوٹی مسجد ہے جس میں گائوں کے تقریبا 20 مسلم خاندان نماز ادا کرتے ہیں۔ جب مسجد سے لائوڈ سپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا تو انتہاپسند ہندئوں نے اسے ایک نئی روایت قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے امام مسجد سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا اور مسجد سے لاڈ اسپیکر بھی ہٹا دیا ہے۔