بھارت

سکم: دریائے تیستا میں کشتی ڈوبنے سے بھارتی فوجی ہلاک

گنگٹوک : بھارتی ریاست سکم کے ضلع پاکیونگ میں تربیتی مشق کے دوران دریائے تیستا میں کشتی ڈوبنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئرفوجی افسر نے بتایا کہ حادثہ فوجیوں کے لیے سالانہ رافٹنگ ٹریننگ پروگرام کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک کشتی ایک پل کے تباہ شدہ ڈھانچے سے ٹکرا کر دریا میں الٹ گئی اور فوجی بہہ گیا۔لوہے کے پل کو2023 کے سیلاب کے دوران نقصان پہنچا اور دریا میں گر گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے تیستا ریسکیو سینٹر کی ایک ٹیم کے ساتھ فوری طور پر ایک آپریشن شروع کیا۔افسر نے بتایا کہ لاش مغربی بنگال کے ضلع کلیمپونگ کے علاقے تر خولہ میں ندی سے برآمد ہوئی اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 191آرٹلری رجمنٹ کے لانس نائک راج شیکھر کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب باردانگ اور رنگپو مائننگ کے درمیان کشتی رانی کی مشق جاری تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button