لداخ

لیہہ : کرفیو اور پابندیاں چوتھے روز بھی برقرار، انٹرنیٹ سروس معطل

سونم وانگچک راجستھان کی جودھ پور جیل منتقل

لیہہ :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لیہہ میں آج( ہفتہ ) مسلسل چوتھے دن بھی کرفیو اور پابندیوں کا سلسلہ برقرار ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو بدھ کے روز نافذ کر دیا تھا ۔ قبل ازیں بھارتی فورسز نے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرے کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے چار افراد قتل جبکہ سو کے قریب زخمی کر دیتے تھے۔ مظاہرین لداخ خطے کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے تھے۔لیہہ ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔ احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے بھارتی فوجی اور پیرا ملٹری اہلکار سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔
پولیس نے گزشتہ روز لداخ خطے کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو بھی گرفتار کیا۔ اطلاعات کےمطابق انہیں بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور جیل میں منتقل کر دیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button