لداخ
مقبوضہ جموں وکشمیرکا سابق نائب وزیر اعلیٰ اوربی جے پی رہنمالداخ کا لیفٹننٹ گورنر مقرر

سرینگر:بھارت کے صدر نے پیر کومقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما کویندر گپتا کو لداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کویندر گپتا اس سے پہلے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور بعد میں 2018میں پی ڈی پی-بی جے پی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔یہ تقرری ریٹائرڈ بریگیڈیئر بی ڈی مشراکے استعفیٰ کے بعد کی گئی ہے جو لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر تھے۔ صدر نے ان کا استعفی باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے۔








