مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں ایک بڑے بینک فراڈ کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع راجوری کے علاقے پالما میں ایک بڑے بینک فراڈ کے منظر عام پر آنے پرلوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشتعل افراد نے سڑکوں پر نکل کرراجوری کوٹرنکا روڈ کو بند کردیا اور اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کی فوری واپسی اور اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے بینک حکام پر عوامی فنڈز میں خورد برد کا الزام لگایا اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔بینک کے ڈپٹی جنرل منیجر راجوری راجیو ڈھینگرا نے صحافیوں کو بتایا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک خصوصی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔








