مدھیہ پردیش :بھارتی پولیس کے ناروا سلوک سے تنگ 24خواجہ سرائوں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا
نئی دلی:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر دو درجن کے قریب خواجہ سرئواں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقریبا 24خواجہ سرائوں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے ہوئے دکھایاگیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپرنٹنڈنٹ انچارج مہاراجہ یشونت را ہسپتال ڈاکٹر بسنت کمار ننگوال نے صحافیوں کو بتایاہے کہ 25 خواجہ سرائوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام خواجہ سرائوں نے فینائل ایک ساتھ پیا، لیکن اس کی فوری تصدیق نہیں کی جاسکتی۔اس بارے میں پوچھے جانے پر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش داندوتیا نے کہا، تحقیقات کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ خواجہ سرائوں نے خود سوزی کیلئے کس چیز کا استعمال کیا تھا اور اس کے پیچھے کیا وجہ تھی۔








