بھارت

دو بھارتی فوجی اہلکار مختلف واقعات میں ہلاک

سام رائفلز کااہلکار گولی لگنے ،بی ایس ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا

نئی دہلی: بھارت میں دو الگ الگ واقعات میں آسام رائفلز اور بارڈر سکیورٹی فورس کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اوڈیشہ کے ضلع رایا گڈا سے تعلق رکھنے والا آسام رائفلز کا اہلکار وی ٹیجا ناگالینڈ میں ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ 15ویں آسام رائفلز کے اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق مذکورہ اہلکار کی شادی 10 دسمبر کو طے تھی۔
ایک اورواقعے میں بی ایس ایف کا 36 سالہ اہلکار پریم جوئے سرکار نئی دہلی میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو ا۔
اہل خانہ کے مطابق دہلی کے بی ایس ایف کیمپ میں تعینات جوئے سرکار کو منگل کو اچانک حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button